سپاہ کو دہشت گرد قرار دینے پر شام کی جانب سے ٹرمپ کی شدید مذمت

IQNA

سپاہ کو دہشت گرد قرار دینے پر شام کی جانب سے ٹرمپ کی شدید مذمت

11:43 - April 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3505966
بین الاقوامی گروپ- شام نے ایرانی سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے پر ٹرمپ کی شدید مذمت کردی۔

ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق شام نے ایرانی سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالنے پر شدید مذمت کی ہے اور اس فیصلے کو صھیونیوں کی رضامندی کے لیے اقدام قرار دیا ۔

 

سانا نیوز سے گفتگو میں وزارت امور خارجہ ترجمان نے کہا : شام امریکی صدر کے فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسکو دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت سمجھتا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق امریکی فیصلہ ایران کے داخلی معاملے میں مداخلت ہے اور اسکا مقصد صھیونیوں کو خوش کرنا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: امریکی اقدام سپاہ پاسداران کے لیے باعث افتخار ہے اور اسلامی انقلاب کے لیے باعث سربلندی، بلاشبہ سپاہ نے امریکی بدمعاشی کو روکنے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

3802026

نظرات بینندگان
captcha