سعودی عرب کا ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم

IQNA

سعودی عرب کا ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم

16:02 - April 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3505967
بین الاقوام گروپ - سعودی عرب نے امریکی اور صھیونی خوشنودی کے لیے امریکہ کی جانب سے ایران کی پاسداران انقلاب کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کی قیادت میں سعودی عرب کی جانب سے ایران پر اس کے اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ایران اور سعودی عرب کئی برسوں سے پراکسی جنگ بھی لڑرہے ہیں، جس میں دونوں شام اور یمن میں جاری تنازع میں ایک دوسرے کے مخالفین کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

ادھر سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے وزارت خارجہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 'امریکی فیصلہ ریاست کے اس مطالبے کی ترجمانی کرتا ہے جس میں بین الاقوامی برادری سے کہا گیا تھا کہ ایران کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کو روکنا ضروری ہے'۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ریاستی ادارے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ 'یہ مثالی اقدام اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ صرف ایران دہشت گردی کو فروغ نہیں دے رہا بلکہ پاسداران انقلاب ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔'

اس اعلان کے بعد امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے تمام بینکوں اور کاروباری افراد کو پاسداران انقلاب سے تعلقات کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔

قابل ذکرہے کہ ٹرمپ ، بن سلمان اور نتین یاہو کی شیطانی مثلث نے ایران اور فلسطین سمیت عالم اسلام کی تمام اقدار اور مفادات کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کی ہے جسمیں قدس کو اسراییلی دارالحکومت قرار دینا، غزہ پر حملوں میں تیزی اور اسراییل کو تسلیم کروانے کی سازشیں قابل ذکر ہیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha