امام زمان شناسی کے حوالے سے مقابلہ کتاب خوانی

IQNA

امام زمان شناسی کے حوالے سے مقابلہ کتاب خوانی

9:43 - April 10, 2019
خبر کا کوڈ: 3505970
بین الاقوامی گروپ- منتظرین گروپ کی جانب سے نیمہ شعبان کے حوالے سے کتاب خوانی مقابلہ بائیس شعبان کو منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز- ظہورِ امام مہدیؑ کیلئے مطالعہ اور معرفت، اہم ترین عوامل میں سے ہیں.چھٹے امام کی حدیث کے مطابق

"لوگوں پر فتنہ و فساد کا ایسا دور آئیگا جسمیں انہیں کتابوں کے سوا کہیں بهی اطمینان و سکون حاصل نہیں هو گا."

اسی هدف کے پیش نظر تیسرا منتظرین کتابخوانی مقابلہ Montazireen Book Reading Competition

منعقد کیا جا رہا ہے جس کیلئے آیت اللہ العظمی جوادی آملی دامت برکاتہ کی بہترین کتاب" مہدیِ موعودِ موجود " کا انتخاب کیا گیا ہے..

اس کتاب کے کل تین باب ہیں:

پہلا باب معرفت امامت و امام سے متعلق انتہائی مفید معرفت فراہم کرتا ہے.

دوسرا باب، وظیفہءِ انتظار کی اہمیت، آثار اور وظائف کے بارے میں ہے.

تیسرا باب، ظہور اور بعد از ظہور کے مدینہءِ فاضلہ کے بارے میں ہے.

امام زمان شناسی کے حوالے سے مقابلہ کتاب خوانی

انعامات:

پہلا انعام: مبلغ 10 ہزار روپے

دوسرا انعام: مبلغ 7 ہزار روپے

تیسرا انعام (دو افراد کیلئے): ہر ایک مبلغ 5 ہزار روپے

اگلے دس پوزیشن ہولڈرز میں ہر ایک کیلئے مبلغ ایک ہزار روپے کا انعام

اور مزید نفیس انعامات...

.

امتحان کا طریقہءِ کار:

امتحانی پیپر دو حصوں پر مشتمل ہو گا.

  1. پہلے حصے میں Objective Questions ہونگے

یعنی ہر سوال کے نیچے چار ممکنہ جوابات میں سے کسی ایک پر نشان لگانا ہوگا.

 

  1. دوسرے حصے میں Open Book پیپر ہو گا

یعنی کتاب روبرو رکھ کر جواب تلاش کرنے کی سہولت ہوگی.

 

مقررہ وقت میں جواب دینے اور کتاب کے ذریعے جواب تلاش کرنے کیلئے آپ کو چند بار کتاب غور سے پڑھنا پڑھے گی.

 

کتاب لینے کی جگہیں:

ظہور بک سینٹر – علمدار روڈ (مین ڈسٹربیوٹر)

موبائل نمبر: 03368036737

.

مدرسہ النرجس (علمدار روڈ کوئٹہ)

موبائل نمبر: 03493561831

 

مدرسہ فاطمة الزهراءؑ (هزارہ ٹاؤن، بلاک ون)

موبائل نمبر: 03482163018

 

منگول اسٹیشنری علی آباد روڈ ہزارہ ٹاون

.

رجسٹریشن کا طریقہ کار:

مندرجہ ذیل موبائل نمبر پر میسج کر کے اپنی رجسٹریشن کروا کر

امتحانی رول نمبر حاصل کر لیں.

اس رجسٹریشن کے بغیر آپ کو امتحان میں شرکت کا حق نہیں ملے گا.

موبائل نمبر:

03318308816

نوٹ: کتابیں محدود تعداد میں موجود ہیں،

ہر عمر کے خواتین و حضرات، جوان، نوجوان اس مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں.

.

امتحان کی تاریخ:

22 شعبان (29 اپریل2019) بروز اتوار

مزید تفصیلات اس پیج پر

www.facebook.com/Montazireen.Book.Readers

نظرات بینندگان
captcha