مقابلوں کی انتظامی نشست میں: کتاب « قرآنی مقابلوں کے چالیس سال» پر غور/ یکساں مقابلوں پر تنقید

IQNA

مقابلوں کی انتظامی نشست میں: کتاب « قرآنی مقابلوں کے چالیس سال» پر غور/ یکساں مقابلوں پر تنقید

11:09 - April 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3505978
بین الاقوامی گروپ- بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے اعلی نمایندوں کی نشست میں مقابلوں کے چالیس سال کے عنوان سے کتاب شایع کرنے پر غور کیا گیا ۔

ایکنا نیوز- ایران میں جاری چھتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے دوسرے دن بورڈ آف ڈایریکٹرز کا اجلاس بھی منعقد ہوا ۔

مقابلوں کے انچارج حجت‌الاسلام والمسلمین سیدمصطفی حسینی نے نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ « قرآنی مقابلوں کے چالیس سال» کے عنوان سے کتاب پر کام جاری ہے جس کے لیے تمام ماہر افراد سے تعاون لیا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں کے اختتام پر پینتیس سالہ مقابلوں کا البم بھی شایع کیا جارہا ہے۔

 

ادارہ اوقاف کے مشیر عباس سلیمی نے نشست سے خطاب میں کہا: انقلاب سے پہلے ہماری آرزو تھی کہ دس منٹ کی اچھی تلاوت سن سکے مگر انقلاب کے برکت سے آج دنیا کے بہترین مقابلے ایران میں جاری ہیں اور اسلامی جمهوریہ ایران کے میڈیا میں چوبیس گھنٹے قرآنی پروگرام نشر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقام معظم رہبری اور ایران حکام کا قرآنی پروگرام میں تعاون بھی قابل قدر ہے۔

 

مقابلوں کے سابق انچارج حجت‌الاسلام گیوی نے دوستانہ نشست سے خطاب میں کہا : متعلقہ حکام کی نشست مفید ہے اور اس سے کام میں بہتری آسکتی ہے۔

مقابلوں کی کمیٹی کے سابق رکن حجت‌الاسلام والمسلمین هادی قبادی نے کہا کہ گذشتہ سالوں کے مقابلوں کو سامنے رکھ کر آنے والے سالوں کے لیے پروگرام تیار کرنا چاہیے۔

ایک اور سابق رکن رحیمی‌نژاد نے کہا کہ مقابلوں کے حوالے سے دیگر صوبوں کے مشورے کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

 

سابق رکن یاراحمدی نے بھی مقابلوں میں دیگر ممالک سے قرآء اور حفاظ کی شرکت کو مفید قرار دیا اور کہا کہ اس سے وحدت بڑھتی ہے۔

 

ادارہ اوقاف کے سابق رکن حجت‌الاسلام والمسلمین احمد شرفخانی نے خطاب میں کہا کہ رهبر معظم انقلاب اسلامی اکثر قرآن فھمی پر تاکید کرتے ہیں اور اس پر کام کی ضرورت ہے۔

ادارہ اوقاف کے ڈایریکٹر حجت‌الاسلام والمسلمین موسوی متقی نے مقابلوں پیشرفت کو قابل قدر قرار دیا ۔

مقابلوں کے سابقہ انچارج حجت‌الاسلام والمسلمین نظری نے مقابلوں کی پیشرفت کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقابلوں میں یکسانیت کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں اس سے تبدیلی آسکے۔

نشست کے آخر میں قرآنی خدمات پر متعدد اراکین کو اسناد اور تحایف پیش کیے گیے ۔/

3802913

نظرات بینندگان
captcha