تہران؛ عالمی قرآنی مقابلوں کا تیسرا دن

IQNA

تہران؛ عالمی قرآنی مقابلوں کا تیسرا دن

9:08 - April 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3505980
بین الاقوامی گروپ- مردوں کا مقابلہ عید گاہ امام خمینی(ره) اور خواتین کا مقابلہ ہوٹل ھما میں منعقد ہوا۔

ایکنا نیوز- تہران میں عالمی قرآنی مقابلہ قرآن جاری ہے جسمیں نوجوان، جوان ، بزرگ اور خواتین کے مقابلے شامل ہیں۔

تیسرے دن کے مقابلے میں ایران کے قاری مهدی غلام‌نژاد نے حسن قرآت تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

 اس سے پہلے تیسرے دن کے پروگرام کا آغاز قاری سیدمصطفی حسینی کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد تیونس نے قاری اکرم بن زکریا البقلوطی نے حفظ میں فن کا مظاہرہ کیا۔

چاڈ کے طالب علم حافظ  محمد آدم محمد نے ججز کے سوالات کے جوابات دیے جبکہ گذشتہ روز پاکستان کے نابینا حافظ قرآن محمد شیراز نے مقابلہ میں فن کا اظھار کیا۔

تیسرے دن افغانستان کے قاری سیدیاسین حسینی نے حسن قرآت میں حصہ لیا جبکہ ایران کے حافظ محمدجواد مرادی حفظ میں پیش ہویے۔

 تیسرے دن حفظ مقابلوں میں انڈونیشیاء کے حافظ حمد خیرالرزاق بھی شامل تھے ۔

ہوٹل ہما میں خواتین کے مقابلوں میں ایران کی محترمہ «مریم شفیعی» ، لبنان کی  «فاطمه یونس» ، انڈونیشیاء کی «ام حبیبه رحیم» ، افغانستان کی «سمانه موسوی»، عراق کی «مریم علی خلف» اور الجزایر کی محترمہ «حلیمه مروا» اگلے مرحلے کے مقابلے میں شریک تھیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ چھتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے عیدگاہ امام خمینی(ره) میں جاری ہیں جو چودہ اپریل تک تہران میں جاری رہیں گے۔/

/3802993

نظرات بینندگان
captcha