IQNA

12:12 - April 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3505988
بین الاقوامی گروپ-بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی

ایکنا نیوز-زرائع کے مطابق داعش کی نیوز ایجنسی ’عماق‘ نے ذمہ داری قبول کرنے کی تصدیق کی۔

 

عماق نیوز ایجنسی کی جانب سے حملہ آور کی تصویر اور نام بھی جاری کیے۔

 

جمعے کو اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دھڑے نے قبول کی تھی جس کا کہنا تھا کہ اس نے یہ حملہ لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر کیا۔

تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کون ذمہ داری قبول کرتا ہے اور شدت پسند تکفیری گروپوں کے خلاف موثر کارروائی کے بغیر اس قسم کے واقعات کی روک تھام مشکل نظر آتی ہے۔

3803415

نام:
ایمیل:
* رایے: