داعش نے سری لنکا میں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

داعش نے سری لنکا میں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

21:18 - April 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3506029
بین الاقوامی گروپ- سری لنکا میں ایسٹر کے روز ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق داعش کی اعماق نیوز ایجنسی نے حملوں کا تعلق داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جوڑنے کا دعویٰ کیا۔

تاہم دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل داعش کئی مرتبہ پر تشددواقعات سے اپنا تعلق جوڑنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

ماہرین نے قیاس ظاہر کیا کہ تین چرچ اور ہوٹلوں پر سلسلہ وار حملے سے گروپ کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔

اسی دوران نیگومبو میں چرچ پر حملہ آوار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دہشت گرد کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کتنے اطمینان سے چرچ کے بیرونی حصے سے داخل کر چرچ کے اندرونی مرکز تک پہنچ جاتا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے مزید دھماکوں سے خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’دہشت گرد موجود ہیں، جو مزید دھماکے کر سکتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’دھماکوں سے متعلق پہلے ہی انٹیلی جنس رپورٹ موصول ہوئی تھیں تاہم متعدد افسران کو اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کردیا جائے گا‘۔

رانیل وکرما سنگھے نے دعویٰ کیا کہ ’بھارتی سفارتخانہ بھی حملہ آواروں کی فہرست میں شامل تھا‘۔

نظرات بینندگان
captcha