خالد الطرودی؛ تہران قرآنی نمائش میں تیونس کا نمایندہ

IQNA

خالد الطرودی؛ تہران قرآنی نمائش میں تیونس کا نمایندہ

10:01 - May 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3506106
بین الاقوامی گروپ- قیروان اسلامی ریسرچ مرکز کے ڈائریکٹر خالد الطرودی ایران کے قرآنی نمایشگاہ میں تیونس کی نمایندگی کریں گے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق  زیتونہ یونیورسٹی کے استاد اور «مرکز تحقیقات اسلامی قیروان» کے ڈایریکٹر خالد الطرودی ایرانی ثقافتی اداروں کی دعوت اور تعاون سے ایران کی بین الاقوامی قرآنی نمایش میں شریک ہوں گے۔

 

تیونس میں ایرانی ثقافتی سفیر علیرضا فدوی سے ملاقات میں دو طرفہ ثقافتی تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا:

میرے لیے اعزاز ہے کہ مجھے قرآنی نمایش میں شرکت کا موقع دیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: بچپن سے میری آروز تھی کہ ایران دیکھ سکوں اور آج اسکا موقع دیا جارہا ہے اور امید ہے واپسی پر ثقافتی تعلقات کے حوالے سے کام کرسکوں۔

 

فدوی نے ایران کے بین الاقوامی قرآنی نمایشگاہ کو دنیا کے اہم نمایشگاہوں میں سے قرار دیتے ہوئے کہا: تیونس کے علاوہ

پاکستان، ترکی، یمن، هندوستان، عراق، فلسطین، افغانستان ، انڈونیشاء اور روس سے مختلف ادارے نمایش میں شریک ہوں گے۔

خالد الطرودی؛ تہران قرآنی نمائش میں تیونس کا نمایندہ

ایرانی سفیر کے مطابق قرآنی نمایش کا عنوان «قرآن زندگی کا مفہوم» رکھا گیا ہے اور ایران کی کوشش ہے کہ معاشرے میں قرآنی تعلیمات کی ترویج عام کیا جاسکے ، انہوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ  «خالد الطرودی» کے تجربوں کی روشنی میں تیونس کی اچھی نمایندگی ہوگی۔/

3810636

نظرات بینندگان
captcha