آئریش نو مسلم: رمضان اور قرآن کی معنوی کشش نے اسلام کی طرف مایل کیا

IQNA

آئریش نو مسلم: رمضان اور قرآن کی معنوی کشش نے اسلام کی طرف مایل کیا

9:27 - May 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506140
بین الاقوامی گروپ- آئرلینڈ کے نو مسلم نے رمضان میں قرآن کے مطالعے کو مشرف بہ اسلام ہونے کی وجہ قرار دیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق آئریش نو مسلم «احمد جونز» نے بین الاقوامی قرآنی نمایش کے «ایڈوارڈو آنیلی» اسٹال پر گفتگو کی۔

انکا کہنا تھا: آیرلینڈ میں عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا ہوں اور دس سال کی عمر میں تیونس کا دورہ کیا وہاں رمضان اور قرآن کی طرف مائل ہوا اور افطاری اور لوگوں کی محبت سے بہت متاثر ہوا۔

 

انکا کہنا تھا: چند سال بعد ایک عراقی کلاس فیلو سے دوستی ہوئی اور ان کی صحبت میں بہت کچھ سیکھا اور اسلام سے کافی آشنا ہوا جسکے بعد اسلام قبول کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ اگرچہ میں نے مسیحی ادبیات کا مطالعہ کیا تاہم قرآن کے مطالعے سے زندگی بدل گیی۔

 

احمد جونز نے قرآن کے اثر کے حوالے سے کہا: زندگی کے حوالے سے اہم سوالات کے جوابات قرآن سے ملا، زندگی کا مقصد اور ذمہ داریوں پر بہت جوابات ملے اور قرآن سے بہت کچھ سیکھا۔

 

انکا کہنا تھا: چودہ سال گزرنے کے بعد میرایمان مزید مضبوط ہوا ہے کہ میں نے درست راستے کا انتخاب کیا ہے اور خدا کا شکر کرتا ہوں کہ مجھے مسلمان ہونے کی سعادت ملی ہے۔/

3812819

نظرات بینندگان
captcha