آسٹریلیا؛«پانچبول» مسجد جدید و قدیم طرز معماری کی شاہکار + تصاویر

IQNA

آسٹریلیا؛«پانچبول» مسجد جدید و قدیم طرز معماری کی شاہکار + تصاویر

13:13 - June 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3506224
بین الاقوامی گروپ- سڈنی کے مضافات میں قایم مسجد پانچبول (Punchbowl Mosque جدید و قدیم طرز معماری کی حسین امتزاج کا نمونہ ہے۔

ایکنا نیوز- ڈیزائن بوم نیوز کے مطابق آسٹریلیا کی تبلیغات اسلامی مرکز کے تعاون سے اس مسجد کی تعمیر کا فیصلہ سال ۱۹۹۶ میں کیا گیا تاہم اس پر اعتراضات کی وجہ سے اس کی تعمیر میں سترہ سال کا عرصہ لگا ہے۔

خوبصورت طرز تعمیر کی شاہکار مسجد میں قدیم تاریخی مساجد کے نمونوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے اور اس میں آرٹ کا خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے۔

 

ایک بڑَے گنبد کے ہمراہ چھوٹے چھوٹے متعدد گنبد تعمیر کیے گیے ہیں ان پر اسلامی خطاطی سے اسمائے حسنی لکھا گیا ہے۔

 

گنبد کی تعمیر میں روشنی بکھیرنے کے لیے اس کی ساخت کو خاص انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ داخلی حصے میں رنگّوں کی بجائے پتھروں اور لکڑیوں کا استعمال ہوا ہے۔

 

دو صحن کے ساتھ ایک بڑا ہال تعمیر کیا گیا ہے جہاں مین روڈ سے برراہ راست داخل ہونے کا راستہ رکھا گیا ہے جبکہ دفاتر اور کلاسز کے لی الگ کمرے تعمیر کیے گیے ہیں ، مسجد میں مختلف مواقعوں پر پروگرامز منعقد کرائے جاسکتے ہیں۔

 

آسٹریلین انجینئر«آنجلو کانڈالپاس» کی نگرانی میں مسجد کی تعمیرمکمل کی گیی ہے جبکہ ۵۵۰ مربع میٹر پر واقع مسجد میں تین سو نماز گزار عبادت کرسکتے ہیں۔/

مسجد پانچبول استرالیا، مسجدی با معماری منحصر به فرد
 
«پانچبول»؛ مسجدی با معماری منحصر به فرد در استرالیا
 
«پانچبول»؛ مسجدی با معماری منحصر به فرد در استرالیا

3818140

نظرات بینندگان
captcha