کراچی، امام خمینی رہ کی برسی کی مرکزی تقریب نشتر پارک میں منعقد ہوگی

IQNA

کراچی، امام خمینی رہ کی برسی کی مرکزی تقریب نشتر پارک میں منعقد ہوگی

9:58 - June 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3506246
بین الاقوامی گروپ-تقریب میں مختلف علمائے کرام کے علاوہ علامہ جواد نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔

ایکنا نیوز کے مطابق رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی برسی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور اسی حوالے سے بائیس جون کو تحریک بیداری امت مصطفے کے تعاون سے  کراچی کے اہم علاقے نشتر پارک میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے  جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

تقریب میں دیگر علما کے علاوہ نامور عالم دین اور دانشور علامہ جواد نقوی خصوصی خطاب کریں گے اور امام خمینی (رح) کی انقلاب اسلامی کیلئے کی جانے والی جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے۔

تقریب کا آغازبروز ہفتہ اور  بعد از نماز مغربین تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔

 

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں امام خمینی (رح) کی برسی کے حوالے سے تقریبات، سیمنار اور محافل کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جہاں علما امام خمینی کی شخصیت اور کردار پر خطابات کررہے ہیں۔

کراچی، امام خمینی رہ کی برسی کی مرکزی تقریب  نشتر پارک میں منعقد ہوگی

نظرات بینندگان
captcha