پاکستان اب محفوظ ملک ہے ،اقوام متحدہ نے بھی اعتراف کر لیا

IQNA

پاکستان اب محفوظ ملک ہے ،اقوام متحدہ نے بھی اعتراف کر لیا

8:52 - June 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506255
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ نے پاکستان کو اپنے ملازمین کے لیے 'نان فیملی اسٹیشن' کے درجے سے نکال کر 'فیملی اسٹیشن' قرار دے دیا،فیملی اسٹیشن کایہ درجہ 14جون2019ءسے دیا گیا ہے۔


ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن کے چیئرمین کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وہ پاکستان کو 'نان فیملی اسٹیشن' کے درجے سے نکال رہے ہیں جس کا اطلاق 14 جون 2019 سے ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے شعبہ تحفظ و سلامتی کے اَنڈر سیکریٹری جنرل کی سفارش پر کیا، جنہوں نے اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اقوام متحدہ کے ملازمین پر اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی عائد پابندی ہٹانے کی سفارش کی۔

اقوام متحدہ کے اس اقدام پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ الحمد اللہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے بہتر کئے گئے سیکیورٹی ماحول کا اعتراف کیا ہے

خیال رہے کہ کسی بھی ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کے لیے کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں، اقوام متحدہ کی سفارشات پر عمل کرتی ہیں۔اس تناظر میں اس فیصلے کو اہم کامیابی سمجھا جارہا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فیصلے سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی بھی راہ ہموار ہوگی۔

نظرات بینندگان
captcha