IQNA

12:03 - June 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506268
بین الاقوامی گروپ- مرسی کی مشکوک موت کے حوالے سے آسٹریلیا میں مظاہرہ کیا گیا۔

ایکنا نیوز- اناطولی نیوز کے مطابق ملبرن میں درجنوں افراد نے سابق مصری صدر مرسی کی مشکوک موت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

 

مظاہرہ آسٹریلیا کے بعض سماجی اداروں اور سوشل ایکٹویسٹوں کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔

 

مظاہرین نے تلاوت اور فاتحہ خوانی کے علاوہ موجودہ مصری حکام کے خلاف نعرے لگائے اور انکو مرسی کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔

 

مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز موجود تھے جنپر لکھا تھا «مرسی؛  شهید صدر».

 

مظاہرین کمیٹی کے رکن محمود الحجازی نے مظاہرے سے خطاب میں کہا: مرسی کو درست خوراک دینے کا انتطام نہ تھا اور بیماری کے باوجود انکو میڈیکل سہولیات دینے سے گریز کیا گیا اور انکی موت کے بعد بھی پوسٹ مارٹم سے گریز کیا گیا۔/

3821784

نام:
ایمیل:
* رایے: