IQNA

17:48 - June 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506270
بین الاقوامی گروپ- 22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غلام فرید صابری انڈر پاس کے نزدیک مسلح موٹر سائیکل سوراروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا

ایکنا نیوز- (روزنامہ دنیا) معروف قوال امجد صابری کی تیسری برسی آج منائی جائے گی، وہ 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

 

ان کے والد غلام فرید صابری اور چچا مقبول فرید صابری نے قوالی کی دنیا میں منفرد شناخت قائم کی اور امجد صابری نے شان اہل بیت اور خداندان رسول اللہ ص کے علاوہ  صوفیانہ کلام کو منفرد انداز سے گا کر ملک کا نام روشن کیا۔

 

امجد صابری کو 22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غلام فرید صابری انڈر پاس کے نزدیک مسلح موٹر سائیکل سوراروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، آج انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے خصوصی پروگرام ہونگے۔

نام:
ایمیل:
* رایے: