ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق دائیں بازو کی پارٹی کے دو تہائی نے ملک کے لیے مسلمان وزیراعظم اور ملک کے خاص حصے میں اسلامی شریعت کے نفاذ کے انتخاب کو رد کردیا ۔
انسداد اسلامو فوبیا گروپ کے ڈایریکٹر«متیو مکگریگور»، کا کہنا تھا: کنزرویٹو کے لوگ کہتے ہیں کہ ہم مسلمانوں اور اسلام سے تعصب پر یقین نہیں رکھتے تاہم مذکورہ سروے میں ثابت ہوا کہ نفرت کا بحران موجود ہے اور اس طرح کی روش سیاسی پارٹیوں کے لیے مناسب نہیں۔
سابق وزیراعظم «تھریسامے» جوبرگزیٹ کے مسئلے میں ناکامی کے بعد مستعفی ہوئی انکی جانشینی کے لیے پارٹی میں وزیراعظم کے انتخاب پر سروے کیا گیا۔
وزیر داخلہ «ساجد جاوید» جو کنزرویٹو پارٹی کا ممبر ہے انکا نام بھی وزیراعظم کے لیے لیا جارہا ہے مگر بظاہر ایسا ممکن نظر نہیں آرہا ۔/