موصل کانفرنس؛ شدت پسندانہ افکار ٹائم بم کی طرح دشمن کا ہتھیار قرار

IQNA

موصل کانفرنس؛ شدت پسندانہ افکار ٹائم بم کی طرح دشمن کا ہتھیار قرار

10:25 - July 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3506309
بین الاقوامی گروپ- شدت پسندی کے موضوع پر کانفرنس میں علما اور دانشوروں نے افراطی افکار کو دشمن کے ہاتھ میں آلہ کار اور ٹائم بم قرار دیا۔

ایکنا نیوز- مجمع تقریب مذاہب کونسل کے مطابق شدت پسندی اور تشدد کے خلاف کانفرنس « کثیر المسلکی،قومی اور اجتماعی تکامل» کے عنوان سے موصل کی آئی ٹی یونیورسٹی میں منعقد کی گیی جسیں علما،دانشوروں اور یو نیورسٹی اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔        

 

یونیورسٹی کے سربراہ قصی الاحمدی نے خوش آمدید کہتے ہوئے مجمع تقریب مذاہب اس کانفرنس کے حوالے سے شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

 

مجمع تقریب کے سیکریٹری محمد سعید النعمانی نے کانفرنس کی اہمیت پر خطاب کیا اور حکومت سے درخواست کی کہ اس اہم شہر پر زیادہ توجہ دی جائے۔

موصل کانفرنس؛شدت پسندانہ افکار ٹائم بم کی طرح دشمن کا ہتھیار ہے

وزارت سیاحت کے جابر الجابری نے عراقی شہداء کا داعش کے خلاف جہاد کو سراہا اور کہا کہ عراق کی نجات پر شہداء کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

 

اسقف مطران ثابت حبیب نے کانفرنس میں اقلیتوں کے مسائل پر خطاب کیا۔

 

ایزدی فرقے کے رہنما عمر الیاس نے اس فرقے پر مظالم کا زکر کیا اور آیت‌الله سیستانی کی کاوشوں کو اقلیتوں کے لیے قابل تحسین قرار دیا۔

موصل کانفرنس؛شدت پسندانہ افکار ٹائم بم کی طرح دشمن کا ہتھیار ہے

علما کونسل کےعبدالقادر الآلوسی نے غیر مصدقہ افراد کی جانب سے مذہب کے من پسند تفسیر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے

سیرت رسول اکرم اور حضرت یونس (ع) جنکے مزار کو اڑایا گیا کے احکامات پر عمل کو راہ نجات قرار دیا۔

 

لبنان کے بلال سعيد شعبان نے کہا کہ شدت پسندانہ افکار دشمن کے مقاصد کو پورا کرنے میں مددگار ہیں اور یہ ٹائم بم کی طرح تباہی پھیلاتے ہیں۔

 

کانفرنس کمیٹی کے مطابق کانفرنس میں ایک سو تیس مقالے دریافت ہوئے ہیں جنمیں سے ۹۵ کو منتخب کیا گیا ہے ۔ کانفرنس میں نعت اور تواشیح خوانی بھی شامل تھی۔

 

قابل ذکر ہے کہ دو روزہ کانفرنس موصل میں گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئی۔/

3823474

 

نظرات بینندگان
captcha