اردگان: چینی مسلمانوں کی مشکل قابل حل ہے۔

IQNA

اردگان: چینی مسلمانوں کی مشکل قابل حل ہے۔

9:58 - July 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3506325
بین الاقوامی گروپ- ترک صدر نے چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کہا ہے کہ مسلمانوں کا مسئلہ قابل حل ہے۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق چین کے صدر سے ملاقات کے بعد ترک صدر نے کہا ہے کہ چینی حکومت اور مسلمانوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کوشش کی جائے تو مشکلات کو حل کرنا ممکن ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس مسئلے سے نادرست استفادہ کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

 

چینی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ترک صدر نے سینکیانگ میں مسلمانوں کی زندگی کو قابل اطمینان قرار دیا ہے جبکہ ترک صدر نے اس حوالے سے بات نہیں کی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق چین میں ایک ملین اویغور جبری کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں سخت حالات میں انکو طرز فکر بدلنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

 

چینی حکومت نے اس حوالے سے خبروں کو بے بنیاد اور الزامات قرار دیا ہے اور رپورٹوں کو مسترد کیا ہے۔/

3824554

 

نظرات بینندگان
captcha