کینیڈا؛ نوبل انعام یافتہ ملالہ حجاب دشمنی کی ذد میں

IQNA

کینیڈا؛ نوبل انعام یافتہ ملالہ حجاب دشمنی کی ذد میں

8:59 - July 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3506341
بین الاقوامی گروپ- کینیڈا کے وزیرتعلیم نے ملالہ کی تحصیل علم کے لیے حجاب نہ کرنے سے مشروط کردی۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق کینیڈا کے وزیرتعلیم «ژان فرانسوا روبر» کا کہنا ہے کہ اگر ملالہ یوسف زئی حجاب نہ کرے تو اس کبک میں تعلیم جاری رکھ سکتی ہے۔

 

کچھ عرصہ قبل کبک میں قانون پاس کیا گیا جس کے مطابق ٹیچرز، نرسز اور ڈرائیوروں کو حکم دیا گیا ہے کہ عوامی امور میں حجاب اور دیگر اسلامی اقدار سے پرہیز اور دوری کی جائے۔

 

روبر نے پاکستانی لڑکی اور نوبل انعام یافتہ ملالہ کے ساتھ تصویر بنوائی جسمیں ملالہ کے سرپر چادر ہے اس حوالے سے ان پر شدید اعتراضات کیے گیے . ایک صحافی «سلیم ندیم ولجی» نے ٹوئٹ کیا کہ اگر ملالہ ٹیچر بنتی ہے تو آپ کا کیا خیال ہے؟ روبر نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے مگر قانون کے مطابق ٹیچر پڑھاتے وقت حجاب نہیں کرسکتی ۔

 

روبر نے بیان میں کہا ہے کہ ٹیچرز ملکی قوانین کی رعایت کریں۔

 

سول سوسائٹی اور دیگر ایکٹویسٹوں نے اس قانون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے زریعے سے مسلمان خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۱۲ میں ملالہ یوسف زئی طالبان حملے میں زخمی ہوئی تھی اور اس کے بعد عالمی سطح پر انکو شہرت ملی اور سال ۲۰۱۴ میں انکو نوبل پرائز دیا گیا ۔/

3825304

نظرات بینندگان
captcha