ٹاپ ترین قاریوں کی تلاوت دبئی میں ریکارڈ

IQNA

ٹاپ ترین قاریوں کی تلاوت دبئی میں ریکارڈ

9:22 - July 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506391
بین الاقوامی گروپ- دبئی ایوارڈ کمیٹی کے تعاون سے پانچ ٹاپ قاریوں کی آواز میں مکمل قرآن کی تلاوت ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- روزنامه «البیان» کے مطابق معروف قرآء کی تلاوت و ترتیل کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے زریعے نشر کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

حاکم دبئی کے مشیر ابراهیم محمد بوملحه نے دبئی ایوارڈ کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں اس اقدام کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا: اس سے پہلے بھی دو سیٹ ترتیل مرحوم شیخ احمد کراسی(شامی قاری) اور شیخ خلیفه الطنیجی(دبئی قاری) کی آواز میں ریکارڈ کی جاچکی ہے اور آج مزید تین قاری شیخ اسامه صافی، شیخ عبدالله سبعاوی اور شیخ ولید المرزوقی کی آواز میں تلاوت کی رونمائی کی جارہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ پانچ سیٹ ترتیل کی آواز کو جلد انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے زریعے سے نشر کی جائے گی۔

 

بوملحه کا کہنا تھا: دبئی ایوارڈ کے تعاون سے ریڈیو قرآن اور سیٹلائیٹ چینلز پر تلاوت نشر کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے جبکہ ان تلاوتوں کی سی ڈیز بھی بنائی جارہی ہیں جنکو قرآنی مراکز میں تقسیم کی جائے گی۔/

3828509

نظرات بینندگان
captcha