عراقی حجاج کی حفاظت کے لیے حشد الشعبی آمادہ

IQNA

عراقی حجاج کی حفاظت کے لیے حشد الشعبی آمادہ

9:24 - July 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506392
بین الاقوامی گروپ- حشد الشعبی کے مطابق داعش عراقی حجاج پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور وہ سیکورٹی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ایکنا نیوز- رشیا الیوم نیوز کے مطابق حشد الشعبی نے انکشاف کیا ہے کہ داعش عراقی حجاج کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جو عرعر کے علاقے سے سعودی عرب جارہے ہیں۔

 

حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ زمینی راستے عرعر سے گزرنے والے حجاج کی سیکورٹی کے لیے پلان ترتیب دیا جارہا ہے اور کسی قسم کی دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

حشد الشعبی کے مطابق تمام راستوں کی سیکورٹی کے لیے فورسز کی تعیناتی کا عمل جاری ہے اور وہ ہر قسم کی سازش کا مقابلہ طاقت سے کرے گی۔

 

قابل ذکر ہے کہ عراقی حجاج زمینی راستے  النخیب خیابان سے سعودی علاقے عرعر کے راستے حج کے لیے جارہے ہیں۔/

3828616

نظرات بینندگان
captcha