IQNA

7:46 - July 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506397
بین الاقوامی گروپ- ادارہ اوقاف سے وابستہ قومی مرکز کے تعاون سے بہترین قرآء کے درمیان مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی"قاف" کے مطابق قومی قرآن مرکز کے مطابق حسن قرآت اور حفظ مقابلوں کے لیے خصوصی شرایط کے ساتھ بارہوں قومی مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

مقابلوں میں خواتین، مرد حضرات، خصوصی یا معذور افراد، مدارس کے طلبا اور اسکول طلبا کے مقبلے شامل ہیں جنکے کامیاب طلبا کو بین الاقوامی مقابلوں میں نمائندگی دی جائے گی۔

 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواہشمند افراد ادارہ اوقاف سے وابستہ مراکز اور اداروں میں نام لکھوا سکتے ہیں۔

 

شرایط کے مطابق حسن قرآت میں شرکاء مقابلہ کے لیے عمر اٹھارہ سے چالیس سال کے درمیان ہونا لازمی ہے جبکہ حفظ مقابلوں میں اٹھارہ تا پینتیس سال کی عمر لازمی قرار دی گئی ہے۔

 

مدارس کے طلباء اور معذور افراد کے مقابلوں میں شرکاء کے لیے عمر کا اٹھارہ سے پینتالیس سال ہونا لازمی ہے جبکہ اسکول طلبا کے مقابلوں میں عمر کی شرط بارہ تا اٹھارہ سال مقرر کی گئی ہے۔/

3828898

نام:
ایمیل:
* رایے: