ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ادارہ اوقاف اہل سنت کے پہلے مرحلے میں حفظ کا مقابلہ منعقد ہوا۔
حفظ مقابلوں کے اس مرحلے میں فائنل مرحلے کے لیے منتخب ہونے والوں میں آستانہ حسینی کے "ھزارحافظ" پروگرام کے پانچ طلبا بھی شامل ہیں۔
آستانہ حسینی کے قرآنی قرآنی ادارے کے انچارج «علی عبود الطائی» کا کہنا تھا:
«هزار حافظ قرآن کریم» پروگرام کے نتیجے میں باصلاحیت قرآء اور حفاظ سامنے آئے ہیں اور پانچ قرآء کا فائنل مرحلہ میں پہنچنا اس کی عمدہ دلیل ہے۔
انکا کہنا تھا: مقابلوں کے پہلے مرحلے میں عراق کے مختلف صوبوں سے ۴۴ حفاظ کرام شریک تھے۔/
.