عراق ؛ گرمیوں کے قرآنی کورسز کا اختتام + تصاویر

IQNA

عراق ؛ گرمیوں کے قرآنی کورسز کا اختتام + تصاویر

8:24 - July 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506423
بین الاقوامی گروپ- گرمیوں میں تدریس قرآن کا سب سے بڑا پروگرام منعقد ہوا جسمیں مختلف شہروں سے بائیس ہزار عراقی شریک تھے، اختتامی تقریب کربلا میں منعقد ہوئی۔

خبررساں ادارے «alkafeel.net؛ کے مطابق آستانہ عباسی کے قرآنی شعبے کے تعاون سے گرمیوں میں قرآنی کورسز کی اختتامی تقریب کربلا میں حرم حضرت عباس(ع) میں منعقد ہوئی۔

 

گرمیوں کے کیمپ میں مختلف عمر اور مختلف شہروں سے بائیس ہزار عراقی شریک تھے۔

 

آستانہ عباسی کے قرآنی شعبے کے ڈائریکٹر«شیخ جواد النصراوی» نے اختتامی تقریب میں ملکی اور غیرملکی مہمانوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا: مذکورہ قرآنی کورسز قرآن و اہل بیت مرکز کے تعاون سے منعقد کیے گیے۔

 

انکا کہنا تھا: کورسز میں درس قرآن کے علاوہ عقائد، فقہ، سیرت اور اخلاق کے حوالے سے دروس پڑھانے کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں بائیس ہزار عراقی شریک تھے۔

 

النصراوی کا کہنا تھا کہ کورسز کا مقصد چھٹیوں سے استفادہ اور نوجوانوں کی قرآنی اور اخلاقی تربیت کرنا تھا۔

 

انہوں نے آستانہ عباسی کے متولی سید احمد الصافی اور دیگر ماہرین اور اساتذہ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

آستانہ عباسی کے کارکن«عباس رشید الموسوی» کا کہنا تھا کہ اس کورس کا مقصد گرمیوں کے موسم سے بہترین انداز میں استفادہ کرنا تھا۔

طلبا کے نمایندے «سید حسین العلوی» نے آستانہ عباسی کا شکریہ ادا کیا جو اس طرح کے پروگراموں سے جوانوں کی تربیت اور حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

 

تقریب میں ایک ڈکومنٹری بھی پیش کی گئی جبکہ ترانے کے زریعے سے

حضرت اباالفضل العباس(ع) کی شان میں خراج عقیدت پیش کی گئی اور  حضرت ولی‌عصر(عج) کے لیے دعا پڑھی گئی۔/

 

3830097

نظرات بینندگان
captcha