کشمیریوں پر مظالم نے اسرائیلی ظلمکی یاد تازہ کردی - مقصودڈومکی

IQNA

کشمیریوں پر مظالم نے اسرائیلی ظلمکی یاد تازہ کردی - مقصودڈومکی

10:16 - August 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3506475
بین الاقوامی گروپ- ہم کشمیر اور دنیا کے مظلوموں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ رہنما مجلس وحدت مسلمین

ایکنا نیوز- جماعت اسلامی اور مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کے لئےپریس کلب کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کو ظلم و بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پرتازہ بھارتی مظالم نے اسرائیلی ظلم و ستم کی یاد تازہ کردی ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ کشمیری مسلمانوں کی قربانیوں کی بدولت کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے مگر بدمست بھارتی حکمران گولی اور بندوق کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں بھارت کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حق یعنی حق خودارادیت کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی قربت امت مسلمہ کے خلاف منحوس عزائم پر مبنی ہے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی تحریکیں آپس میں مربوط ہونی چاہیئں۔انہوں نے دنیائے اسلام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر محاذ پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہے اور ہم آئندہ بھی اسے اپنا شرعی و اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha