IQNA

8:55 - August 10, 2019
خبر کا کوڈ: 3506482
بین الاقوامی گروپ- فلسطینی سیاسی کمیٹی کے مطابق یورپی مساجد کے علما سے ملاقات میں طے پایا کہ نماز جمعہ کے خطبوں کا محور «فلسطینی اسراء اور بیت‌المقدس» ہوگا۔

ایکنا نیوز- معان نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی سیاسی کمیٹی کے مطابق یورپی مساجد کے علما سے ملاقاتوں میں طے پایا ہے کہ عید قربان اور جمعے کے خطبوں میں" فلسطینی اسراء کی کامیابی اور قدس" پر خصوصی گفتگو ہوگی۔

 

فلسطینی سیاسی کمیٹی کے سربراہ «ابوکریم فرهود» کا کہنا تھا: اس تجویز پر یورپی  مراکز اور مساجد کے علما نے خوشی کا اظھار کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: خطبوں میں فلسطینی قیدیوں کے مسائل و مصائب،استقامت و مردانگی اور انسانی حقوق کے مضوعات کو اجاگر کیا جائے گا۔

 

تمام خطبے عربی میں ہوں گے تاہم مذکورہ ممالک کی زبانوں میں ترجمے بھی شائع ہوں گے۔

 

فرهود نے تقاضا کیا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی ان موضوعات کو اجاگر کریں اور فلسطین کی آزادی اور استقلال تک اس سلسلے کا جاری رکھا جائے۔/

3833616

نام:
ایمیل:
* رایے: