عید الاضحی عالم اسلام کو مبارک ہو

IQNA

عید الاضحی عالم اسلام کو مبارک ہو

6:57 - August 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3506494
بین الاقوامی گروپ- پاکستان- ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز- اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اورہندوستان سمیت کئی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی جس میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کریں گے۔

پاکستان اور ہندوستان میں نماز عید  کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

نماز عید کے اجتماعات میں مسلمانوں کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔

ایکنا نیوز کا ادارہ  خوشی اور مسرت کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین،ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔

اس دعا کے ساتھ کہ خدا دنیا کے مظلومین مخصوصا کشمیر، یمن ، فلسطین اور برما کے مسلمانوں کو مشکلات سے نجات عطا فرمائے۔ آمین

 

نظرات بینندگان
captcha