برطانیہ؛امن و خواتین کےحقوق پرقرآنی انسائیکلوپیڈیا

IQNA

برطانیہ؛امن و خواتین کےحقوق پرقرآنی انسائیکلوپیڈیا

8:26 - August 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506499
بین الاقوامی گروپ- انگریزی زبان میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا موضوع امن اور خواتین کے حقوق پر ہوگا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سائٹ «بوابة الوسط» کے مطابق قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا مقصد شدت پسندی کا مقابلہ آیات قرآن سے کرنا بتایا جاتا ہے۔

 

انگریزی زبان میں پہلا قرآنی انسائیکلو پیڈیا ہوگا جو امن و خواتین کے حقوق سے متعلق قرآنی آیات پر شائع ہوگا۔

 

روزنامه «ٹایمز» لندن کے مطابق سات ہزار صفحات پر مشتمل قرآن انسائیکلوپیڈیا انگریزی میں ہوگا اور اسکو اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

 

قرآنی کریم میں ۱۱۴ سورتیں اور چھ ہزار سے زاید آیات ہیں مگر موضوع کے حوالے سے مرتب نہیں اور اسلامی حوالے سے ریفرنس دیتے ہویے تلاش کرنا پڑتا ہے۔

 

اکثر مسلمانوں پر الزامات لگتے ہیں کہ وہ شدت پسند اور جنگ طلب ہے حالانکہ قرآن جہاد کے حوالے سے دفاع پر تاکید کرتا ہے ۔

 

قرآنی انسائیکلو پیڈیا پاکستانی عالم دین «محمد طاهر القادری» کی کاوشوں سے ترتیب دیا گیا ہے جو منہاج القرآن کا سربراہ بھی ہے اور اب تک اس ادارے کے تعاون سے شدت پسندی سے مقابلے پر کئی نشستیں منعقد ہوچکی ہیں۔

 

ڈاکٹر طاہر القادری نے تین سال تک قرآن کے انگریزی ترجمے پر کام کرچکے ہیں اور انہوں نے آیات کو موضوع کے حوالے سے ترتیب دیا ہے۔ انسائیکلو پیڈیا کی قیمت ۶۹ پونڈ بتائی جارہی ہے۔/

3834610

نظرات بینندگان
captcha