جشن عید غدیر کوئٹہ میں جوش و خروش سے منایا گیا

IQNA

جشن عید غدیر کوئٹہ میں جوش و خروش سے منایا گیا

10:07 - August 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506528
بین الاقوامی گروپ- مسجد خاتم الانبیاء اور مسجد ام البنین میں محافل جشن میں علما اور ایرانی نمایندے کی شرکت

ایکنا نیوز- کوئٹہ میں عید غدیر کے پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے اور مسجد خاتم الانباء میں جشن غدیر جو مقامی سیدوں کے تعاون سے منایا گیا تھا اسمیں بڑی تعداد میں اہلیان کوئٹہ کے علاوہ امام جمعہ سید ہاشم موسوی، ڈائریکٹر خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ کوروش عقدائی اور دیگر علما شریک تھے۔

جشن غدیر پروگرام سے خطاب میں علما کا کہنا تھا کہ معاشرے کو آج افکار امام علی (ع) پر چلانے اور کمزور طبقوں پر توجہ کی ضرورت ہے۔

جشن غدیر کی تقریب سے شعراء نے  واقعه غدیر اور فضائل امام علی (ع) کے حوالے سے عقیدت کا اظھار کیا جبکہ پرتکلف کھانے سے پروگروام کا اختتام کیا گیا ۔

ہزارہ ٹاون کے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں بھی جشن غدیر منایا جارہا ہے اور مسجد ام البنین کی تقریب میں بھی خانہ فرھنگ کے ڈائریکٹر کوروش عقدائی شریک ہوئے جنہوں نے اس موقع پر خطاب بھی کیا۔

پروگرام کا اختتام ریفریشمنٹ پر ہوا۔

جشن عید غدیر کوئٹہ میں جوش و خروش سے منایا گیا

نظرات بینندگان
captcha