حشد الشعبی کے اسلحہ ڈپو پر اسرائیلی حملے کا امریکی اعتراف

IQNA

حشد الشعبی کے اسلحہ ڈپو پر اسرائیلی حملے کا امریکی اعتراف

10:31 - August 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506535
بین الاقوامی گروپ- امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی حمایت یافتہ گروپ کے اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا ہے۔

ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق بعض اعلی امریکی حکام نے نیویورک ٹایمز سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ حشدالشعبی کے اسلحہ گودام پر حملہ اسرائیل کا کام تھا۔

 

الجزیره کے مطابق اسرائیل نے اس گودام سے شام کے لیے اسلحہ بھیجنے کے شبے پر حملہ کیا ہے۔

 

نتین یاہوں نے دھمکی دی تھی کہ ہر جگہ ایرانی مفادات پر حملہ کیا جائے گا اور اسرائیل عراق، شام، یمن اور لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ گروپس اور مراکز کو نشانہ بنائے گا۔

 

اسرائیلی وزیراعظم نے یوکرائن میں بھی صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایران کہیں پر بھی محفوظ نہیں۔

 

ایک اعلی عراقی سیکورٹی زرائع نے بھی دعوی کیا ہے کہ اسرائیل حشد الشعبی کے مراکز پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔

 

«فاضل ابو رغیف» کے مطابق حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی پر کام شروع کردیا گیا ہے البتہ حشد الشعبی کے ذمہ داروں کے اجلاس پر حملہ انکے پروگرام میں شامل نہیں۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں حشد الشعبی کے اسلحہ ڈپو پر حملہ اسی منصوبے کا حصہ ہوسکتا ہے۔/

3836855

نظرات بینندگان
captcha