سعودی عرب؛ قرآنی مقابلوں میں فلسطینی حافظ کی عمدہ کارکردگی

IQNA

سعودی عرب؛ قرآنی مقابلوں میں فلسطینی حافظ کی عمدہ کارکردگی

9:42 - September 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3506610
بین الاقوامی گروپ- اکتالیسویں قرآنی مقابلوں میں فلسطینی جوان موسی محمد مدفع بہترین حفاظ میں شامل۔

سعودی عرب؛ قرآنی مقابلوں میں فلسطینی قرآن کی عمدہ کارکردگی

ایکنا نیوز- رایہ  نیوز چینل کے مطابق اکتالیسویں «ملک عبدالعزیز»  حفظ، تجوید و تفسیر قرآنی مقابلے اختتام کو پہنچ گئے ہیں جنمیں ایک سو تین ممالک کے امید وار شریک تھے۔

 

مقابلوں کے اختتام پر بارہ قرآء کو انعامات کے لیے منتخب کیا گیا جبکہ ججز اور اساتید قرآن کو بھی سعودی حکومت کی جانب سے تحایف دیے گیے۔

 

فلسطینی حافظ «موسی محمد مدفع » نے حفظ و تفسیر کے مقابلے میں مقام سوم حاصل کیا جب کہ سعودی حافظ

«مجاهد بن فیصل عوض الردادی» نے پہلی پوزیشن اپنے نام کیا۔

 

فلسطینی وزارت اوقاف کے ترجمان حساب ابوالرب کا کہنا تھا: وزارت اوقاف کی محنتوں سے کامیابی ملی ہے اور نسل نو کی قرآنی تربیت میں ادارے کی سرگرمی قابل تعریف ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے آغاز سے شروع ہونے والے اکتالیسویں قرآنی مقابلوں میں پانچ شعبوں میں ایک سو تین ممالک کے قرآء اور حفاظ شریک تھے۔/

3841723

نظرات بینندگان
captcha