دباو کے زیر اثر کسی صورت مذاکرات نہیں کریں گے- رھبرمعظم

IQNA

دباو کے زیر اثر کسی صورت مذاکرات نہیں کریں گے- رھبرمعظم

9:56 - September 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3506637
بین الاقوامی گروپ-درس خارج کے آغاز میں ایران پر امریکی اقتصادی دباؤ کو غیر مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

ایکنا نیوز- رھبری ویب سائٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے درس خارج کی ابتدا میں علماء کرام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امریکا سے کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

 

امام خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت'' صدرمملکت، وزیرخارجہ'' اورتمام عہدیداران اس بات متفق ہیں کہ امریکا سے مذاکرات ایران کے فائدے میں نہیں ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ عوام کے والہانہ عشق و محبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم حضرت امام حسین علیہ السلام کے پرچم کے سائے میں ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن رہےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہم مذاکرات  اور گفتگو کے حامی ہیں۔ لیکن مذاکرات کے نتیجے میں حاصل ہونے والے معاہدوں کو توڑنے والوں اور ایرانی قوم کے خلاف مکر و فریب کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

مشترکہ ایٹمی معاہدے میں بھی ایران نے گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات انجام دیئے جن کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی اقتصادی مشکلات کو ملک کے اندر حل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے فرمایا: ملک کو درپیش بعض اقتصادی مشکلات کا حل ملک کے اندر موجود ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے مذاکرات اور تعلقات کا سلسلہ جاری ہے اور جاری ر ہےگا کیونکہ ایران مفید اور منصفانہ مذاکرات کا حامی ہے۔

رھبر معظم کا کہنا تھا: امریکہ مذاکرات سے عادلانہ حل نہیں چاہتا بلکہ اپنے فرامین پر زبردستی عمل کرانے کو مذاکرات سمجھتا ہے مگر ایران ان ممالک میں سے نہیں جو انکے فضول آرڑر کو من و عن تسلیم کرتے ہیں۔

رھبرمعظم نے کہا کہ امریکہ کبھی تو بغیر پیشگی شرط کے مذاکرات کی بات کرتا ہے اور کبھی بارہ شرط کو لازم قرار دیتا ہے جوانکی سیاست کی عدم پختگی کی نشانی ہے۔

رھبر معظم کا کہنا تھا کہ امریکہ دباو کے ساتھ مذاکرات پر بیٹھا کر یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ دیکھو دباو کا نتیجہ نکلا مگر ایران عزت اور سربلندی لوگوں کو ملک ہے جو ایسے پالیسی کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا ہے۔/

3842725

نظرات بینندگان
captcha