هندوستان؛ طویل ترین خطاطی شدہ قرآن

IQNA

هندوستان؛ طویل ترین خطاطی شدہ قرآن

10:47 - September 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506652
بین الاقوامی گروپ- قرآن کریم کی روحانی پہلو روشناس کرانے کے لیے انڈین آرٹسٹ طویل ترین نسخہ تیار کررہا ہے۔

ایکنا نیوز- ٹایمز آف انڈیا کے مطابق انڈین آرٹسٹ" ایم ڈیلیف" قرآن کی روحانی تشخص روشناس کرانے کے لیے قرآن مجید کا طویل ترین نسخہ تیار اور انسانی حقوق سے متعلق آیات منعکس کرانا چاہتا ہے۔

 

ڈیلیف کے مطابق ایک غلط تصور یہ پایا جاتا ہے کہ قرآن صرف ایک خاص طبقے سے تعلق رکھتا ہے حالانکہ قرآن کا مخاطب بنی نوع انسان ہے۔

 

زیرتکمیل قرآن کی گذشتہ روز کیرالہ شہر کے اسکول «بهگوت گیتا» میں نمایش منعقد کی گیی، اس قرآن کی اب تک لمبائی تین سو میٹر تک پہنچ چکی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ ہزار میڑ تک پہنچ جایے گی۔

 

۳۰۰ صفحات پر مشتمل نسخے کے لیے وہ روزانہ ۱۰ گھنٹے کام کرتے ہیں اور سات مہینہ ہوچکا ہے جبکہ انکو امید ہے کہ تین سال تک یہ کام مکمل ہوجائےگا۔

 

ڈیلیف کے مطابق اس طرح خطاطی کی ترویج بھی ہوگی اور یہ فن بھی قرآن سے اخذ شدہ ہے مگر اس پر کم توجہ دی جاتی ہے۔/

3843538

نظرات بینندگان
captcha