کابل؛ نشست بعنوان « قرآن میں تدبر مقام معظم رهبری کی نگاہ میں» کا اہتمام

IQNA

کابل؛ نشست بعنوان « قرآن میں تدبر مقام معظم رهبری کی نگاہ میں» کا اہتمام

11:37 - December 02, 2014
خبر کا کوڈ: 2614227
بین الاقوامی گروپ: افغانستان سپریم کونسل کے مرکزی دفتر میں نشست کا اہتمام کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق اس نشست میں افغانستان کے اہم مراکز سے قرآنی دانشور اور علمی شخصیات شریک ہوں گی
افغانستان سپریم کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے : قرآن مجید کی اہمیت اور رہبر انقلاب کے افکار پر بحث وگفتگو سے قرآنی تعلیمات کو سمجھنے میں آسانی ہوگی
انہوں نے کہا : حضرت امام خمینی(ره) نے دین اور سیاست کو یکجا کرکے قرآنی تعلیمات کو ایک مکتب کی شکل میں پیش کیا
کونسل کے سربراہ نے مزید کہا: امام خمینی کی وجہ سے اسلامی بیداری پیدا ہوئی اور آج اسی راستے پر رہبر انقلاب گامزن ہیں اور انہوں نے ثابت کیا کہ ایک دینی پیشوا دنیا میں تبدیلی لانے پر قادر ہیں
انہوں نے کہا کہ قرآنی اور مذہبی پیشواوں کے مطابق اگر ہم کامیابی چاہتے ہیں تو قرآن تعلیمات کو عام کرکے اسپر عمل کرنا ہوگا.

2613720

ٹیگس: قرآن ، کابل ، نشست ، رہبر
نظرات بینندگان
captcha