خواتین کمیٹی سربراہ: دینی افکار کے مخالف امور پر علما ء کو رد عمل ظاہر کرناچاہیے

IQNA

خواتین کمیٹی سربراہ: دینی افکار کے مخالف امور پر علما ء کو رد عمل ظاہر کرناچاہیے

11:40 - December 02, 2014
خبر کا کوڈ: 2614229
بین الاقوامی گروپ: افغانستان کی کمیٹی برائے امور خواتین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ناپسندیدہ اور اسلام مخالف رسومات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے

ایکنا نیوز- آوا نیوز کے مطابق پارلیمانی خواتین کمیٹی کی سربراہ فوزیہ کوفی نے ایک پریس کانفرنس سے گفتگو میں  معاشرے میں ناپسندیدہ رسومات" مصلحت کے نام پرجرم پر خاموشی " کے موضوع پر سروے کے حوالے سے کہا کہ مساجد کے امام اور علماء معاشرے میں موجود ناپسندیدہ رسومات کے خاتمے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں
انہوں نے کہا : معاشرے میں رسومات کی جڑیں مضبوط ہیں اور بعض اوقات لوگ رسم کے نام پر دینی  اور شرعی احکامات کو بھی نظر انداز کردیتے ہیں ان جسیے مسایل کو واضح کرنا علماء کی زمہ داری ہے
خواتین انصاف شعبے کی سربراہ عزیزه عدالتخواه نے بھی اس کانفرنس سے گفتگو میں کہا : خواتین منسڑی نے وزارت انصاف اور دیگر شعبوں کی مدد سے بہت سے اقدامات کیے ہیں جنمیں کانفرنسز کا انعقاد اور بروشر وغیرہ چھاپنا ہے
انہوں نے کہا : خواتین منسٹری کی کوششوں سے خواتین کے خلاف تشدد میں کمی آئی ہے جو سروے میں واضح طور پر قابل مشاہدہ  ہے.

2613639

ٹیگس: کابل ، علماء ، خواتین
نظرات بینندگان
captcha