کابل میں سمیناربعنوان « علماء کی ذمہ داری اور وحدت اسلامی» کا انعقاد

IQNA

کابل میں سمیناربعنوان « علماء کی ذمہ داری اور وحدت اسلامی» کا انعقاد

14:06 - January 07, 2015
خبر کا کوڈ: 2684165
بین الاقوامی گروپ: ولادت رسول اکرم {ص} کی مناسبت سے علمی سیمینار کا اہتمام اسلامی اخوت کونسل کی جانب سے کیا گیا

ایکنا نیوز- آوا نیوز کے مطابق مذکورہ سیمینار  کابل کے صدف ہوٹل میں منعقد کیا گیا تھا ۔سیمینار سے خطاب میں علماء نے اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے سیرت رسول اکرم{ص} پر عمل کرنے پر زور دیا۔
افغان حکومت کےایگزیکٹو رہنماحاج محمد محقق نے حضرت محمد(ص) کی ولادت کے حوالے سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: بصیرت اوردرست فکر کے بغیر اتحاد مشکل ہے انہوں نے شدت پسندکی مذمت کرتے ہوئے کہا : اسلام کا اس جیسے افکار سے کوئی تعلق نہیں اور جو لوگ اسلام کے نام پر قتل عام میں مصروف ہیں وہ دراصل  اسلام دشمنوں کے آلہ کار ہیں اور علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لوگوں کو ایسے افکار سے دور رکھیں ۔
اسلامی اخوت کونسل کے سربراہ مولوی حبیب‌الله حسام نے گمراہی کے خاتمے میں رسول اکرم{ص} کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : آپ {ص} نے جاہل معاشرے کو ایک نمونہ بنایا لیکن آپکی وفات کے بعد امت آپکی تعلیمات سے دور ہوگئی اور نتیجے میں اختلافات عام ہوگئے۔
مولوی حبیب‌الله حسام نے شدت پسندی کو اسلام تعلیمات کی روح کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانوں کا قتل عام امت اسلامی کو بدنام کرنے کے لیے سازش کرکے شروع کیا گیا ہے۔
دیگر علماء نے بھی رسول خدا(ص) کی تعلیمات پر عمل کو ضروری قرار دیتے ہوئے آپ سے محبت کو ایمان کا حصہ قرار دیا۔

2677732

ٹیگس: وحدت ، کابل ، علماء
نظرات بینندگان
captcha