فلپائن کا نابینا قاری:خداوند کریم کی مدد سے صرف سات مہینے میں قرآن مجید حفظ کرلیا

IQNA

فلپائن کا نابینا قاری:خداوند کریم کی مدد سے صرف سات مہینے میں قرآن مجید حفظ کرلیا

12:35 - May 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3305818
بین الاقوامی گروپ: سترہ سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کرنا شروع کیا اور سات مہینے میں حافظ بنا

ایکنا نیوز- فلپائن کے حافظ عسگری دوماگای علوی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: قرآن مجید کی تلاوت سن سن کر میں نے قرآن حفظ کیا
انہوں نے کہا کہ معروف استادوں میں هانی الرفاعی اور محمد صدیق المنشاوی شامل ہے جنکی تلاوت  سن کر میں قرآن حفظ کرلیاکرتا تھا
نابینا قاری اور حافظ کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ چھ گھنٹے قرآن حفظ کرنے میں لگاتا رہا ہے
.
عسگری دوماگای نے ایران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا :

میں نے کوشش کی ہے مگر شاید پوزیشن نہ لے سکوں ۔


فلپائن کے ایک اور نمائندے قاری عبدالجلیل امرون نے بھی ایکنا سے گفتگو میں کہا کہ میں قاری عبدالباسط کی تلاوت کا شوقین تھا اور اسی شوق کی وجہ سے آج میں اس مقام تک پہنچا ہوں

انہوں نے مقابلوں کے اعلی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایرانی قراء پوزیشن لے جائیں گے۔

3305410

نظرات بینندگان
captcha