کابل میں «بهار قرآن» نمائش کا اختتام

IQNA

کابل میں «بهار قرآن» نمائش کا اختتام

11:00 - July 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3325438
بین الاقوامی گروپ: ساتویں قرآنی نمائش بعنوان «بهار قرآن» دس دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔

ایکنا نیوز- آوا نیوز کے مطابق  رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقدہ بہار قرآن نمائش  کابل میں اختتام پذیر ہوچکی ہے ۔ اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں علماء اور قرآنی شخصیات شریک تھیں
افغانستان کی قرآنی کونسل اور الزهرا(س) جامع مسجد کے تعاون سے منعقدہ نمائش میں معروف قرآء کی تلاوت کے علاوہ ،قرانی سوفٹ وئیر اور دیگر قرآنی کتابیں نمائش میں شامل تھیں
کابل میں ایرانی ثقافتی سفیر ناصر جهانشاهی نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا : ہر سال اس نمایش کی کیفیت میں بہتری آرہی ہے جسکا مقصد قرآنی پیغام کو عام کرانا ہے
انہوں نے کہا : اس نمایشگاہ میں احترام والدین، حجاب، تزکیه نفس، امامت اور دشمن شناسی کے موضوعات پر لیکچرز بھی دیے گئے
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ  قرآن مجید پر عمل سے ہی کامیابی ممکن ہے

قرآنی کونسل اور نمایشگاہ انچارج حاج عباس حسن زاده اور دیگر دانشوروں نے بھی پروگرام سے خطاب کیا اور قرآنی موضوع کے علاوہ یوم قدس پر بھی اظھار خیال کیا
اختتامی تقریب میں نمایشگاہ میں اعلی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔


نمایش کو بڑی تعداد میں میڈیا نے کوریج دیا ۔ نمایشگاہ میں تیس اسٹال لگائے گیے تھے جنمیں سے بائیس اسٹال قرآنی موضوعات کے علاوہ حجاب ، اسلامی اقدار، بیت الرسول(ص) حضرت علی(ع) اور حضرت فاطمه(س) کی زندگی نامہ پر سجایا گیا تھا۔


حفظ قرآن مجید ،تلاوت ، ترتیل اور بچوں کے لیے خطاطی اور مصوری وغیرہ بھی نمائش میں شامل تھیں۔

3323877

نظرات بینندگان
captcha