افغان سلامتی کونسل نے کابل میں داعش لیڈروں کی موجودگی کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا

IQNA

افغان سلامتی کونسل نے کابل میں داعش لیڈروں کی موجودگی کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا

17:18 - November 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3457180
بین الاقوامی گروپ: افغان سلامتی کونسل کی جانب سے رکن پارلیمنٹ ظاہر قدیر کے داعش رہنماوں کے کابل سے متعلق خبر کو رد کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- آوا نیوز کے مطابق افغان سلامتی کونسل کے ترجمان تواب غورزنگ نے ٹویٹر پیج پر کہا ہے کہ افغان رکن پارلیمنٹ کے اظھارات سے غیر قانونی گروپوں کی تشکیل کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی گئی ہے
انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات سےرائے عامہ میں بے چینی اور دہشت گردوں سے جنگ میں مصروف فورسز کی حوصلہ شکنی ہوگی.
غورزنگ نے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اور واضح پالیسی بیان کرنے اور اس خبر کے حوالے سے کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
افغان رکن پارلمینٹ حاجی طاهر قدیر نے گذشتہ دنوں افغان سلامتی کونسل کی پالیسیوں کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ داعش کے اہم رہنما کابل میں رہتے ہیں اور یہ کونسل اسکی حمایت کررہی ہے۔

3456488

ٹیگس: افغان ، کونسل ، داعش ، کابل
نظرات بینندگان
captcha