امریکہ: سیاٹل شہر میں مسلم نوجوان کے قتل کے خلاف سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

IQNA

امریکہ: سیاٹل شہر میں مسلم نوجوان کے قتل کے خلاف سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

8:18 - December 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3462189
بین الاقوامی گروپ: مظاہرین نے مسلم نوجوان حمزہ وارسامی کے قتل کے حوالے سے پولیس کی لاپرواہی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کہا جارہا ہے کہ سولہ سالہ مسلم نوجوان کو امریکہ میں جاری اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے ۔

ایکنانیوز- سحر ٹی وی- انسانی حقوق کے کارکن اور مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد سیاٹل کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے مسلم نوجوان کے قتل کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے مسلم نوجوان حمزہ وارسامی کے قتل کے حوالے سے پولیس کی لاپرواہی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کہا جارہا ہے کہ سولہ سالہ مسلم نوجوان کو امریکہ میں جاری اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے ۔ مظاہرین سیاٹل کے مرکزی کالج کے سامنے اس مقام پر جمع ہوئے جہاں مسلم نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے علاقے کے ایک اہم چوراہے کو بھی کافی دیر کے لیے دھرنا دیکر بند کردیا۔ مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ ہم انصاف چاہتے ہیں اور ہمیں فوری انصاف ملنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ سولہ سالہ حمزہ وارسامی نامی مسلم نوجوان ہفتے کے روز سیاٹل کے مرکزی کالج کی بالکونی سے گرکر جاں بحق ہوگیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ اسے کسی فرد یا افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کالج کی چھٹی منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا تھا۔ حمزہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔

201765

نظرات بینندگان
captcha