شمالی نائجیریا میں فوج کے شیعوں پر وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ + تصاویر

IQNA

شمالی نائجیریا میں فوج کے شیعوں پر وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ + تصاویر

9:02 - December 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3463274
بین الاقوامی گروپ: مظاہرین نے نائجیریا کی فوج کے بڑھتے ہوئے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا اس طرح کے اقدامات سے حکومت اور فوج کو کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

ایکنانیوز- شفقنا- نائجیریا کے شمالی شہر کانو میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے زاریا میں شیعوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

مظاہرین نے نائجیریا کی فوج کے بڑھتے ہوئے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا اس طرح کے اقدامات سے حکومت اور فوج کو کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں ہے۔
نائجیریا کے شمالی علاقے میں واقع شہر کانو میں مظاہرین نے اسلامی تحریک آف نائجیریا کے رہنما شیخ زکزاکی کی تصاویر ہاتھوں میں لے کر ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے اتوار کو بوقت سحر زاریا میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود اور محافظین میں سے کئی افراد کو شہید اور زخمی کر دیا۔
تاہم اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کی دقیق تعداد معلوم نہیں ہوئی البتہ بعض ذرائع نے ۳۵ افراد ذکر کیا ہے جبکہ بعض نے سینکڑوں بتایا ہے۔
بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج نے شیعہ امام بارگاہ ’’بقیۃ اللہ‘‘ پر حملے میں’’اسلامی تحریک آف نائجیریا‘‘ کے چند اراکین ’’شیخ محمد توری، ڈاکٹر مصطفیٰ سعید، ابراہیم عثمان اور جمی گلیما‘‘ کو شہید کر دیا ہے۔
نیز کہا جاتا ہے کہ شیخ زکزاکی کی اہلیہ زینت ابراہیم اور ان کے بیٹے سید علی کو بھی گولی مار کر شہید کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ شیخ زکزاکی کے چار بیٹے تھے جن میں سے تین گزشتہ سال یوم قدس کے جلوس میں اسی فوج کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

5603

نظرات بینندگان
captcha