علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پرپاراچناراورنائجیریا میں دہشت گرد حملوں کے خلاف آج بروزجمعہ ملک گیریوم احتجاج منایا جائے گا

IQNA

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پرپاراچناراورنائجیریا میں دہشت گرد حملوں کے خلاف آج بروزجمعہ ملک گیریوم احتجاج منایا جائے گا

10:35 - December 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3465450
بین الاقوامی گروپ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے سانحہ پارہ چنار اور مظلومین نایجیریا کے ساتهه اطہار یکجہتی کے لیے آج ملک بهر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

ایکنانیوز- مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر سانحہ پارا چنار بازار میں ہونے والی دہشتگردی اور نائجیریا میں فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کے بیہمانہ قتل عام اور شیعہ رہنماء آیت اللہ شیخ زکزاکی اسرائیلی ایماں پربلا جواز گرفتاری کے خلاف آج 18 دسمبر بروز جمعۃالمبارک بعد از نماز جمعہ ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد گی جائیں گی ۔

ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل جاری اپنے بیان میں مرکزی سیکر ٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہاکہ اس حوالے سے سندھ بھر کی جامع مساجدمیں خطیب جمعہ ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے واقعات ، نائجیریا کی افواج کی بربریت اورممتاز مذہبی رہنما حجت الاسلام وا لمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز گرفتاری کے پس پردہ مقاصدکو آشکار کریں گے اور سندھ بھر میں جامع مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاج کیا جائے گا اور سندھ کے مختلف مقامات پر پر امن احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گئی جس کی قیادت صوبائی و ضلعی رہنما کریں گے جبکہ کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویثرن کی جانب سے مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ1بجے دوپہر جامع مسجد جوجا اثنا عشری کھارادرکے سامنے کیا جائے گا جس میں مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی ،علامہ اعجاز حسین بہشتی سمیت دیگر رہنما خطاب فر مائیں گے ۔

نظرات بینندگان
captcha