زایرین کی مشکلات کا ازالہ کیا جایے گا – وزیر داخلہ

IQNA

زایرین کی مشکلات کا ازالہ کیا جایے گا – وزیر داخلہ

14:11 - October 31, 2017
خبر کا کوڈ: 3503744
بین الاقوامی گروپ: کویٹہ شہر میں ہزاروں زایرین ایران اور عراق جانے کے لیے کانوایے کے منتظر مشکلات سے دوچار ہیں-شیعہ علما کونسل
زایرین کی مشکلات کا ازالہ کیا جایے گا – وزیر داخلہ

ایکنا نیوز- علامہ سید ساجد علی نقوی کی خاص ہدایت کی روشنی میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور شعبہ زائرین کے انچارج علامہ مظہر عباس علوی نے نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ایک وفد کے ہمراہ جن میں علامہ سید فخر عباس سبزواری جنرل سیکریٹری ضلع ناروال ،انجمن تاجران ناروال کے ضلعی صدرمزمل عزیر بابر شامل تھے ملاقات کی اور شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے سفر کے لئے گذشتہ کئی دن سے کوئٹہ میں رکے ہزاروں زائرین کے مسئلے کے حل کے لئے اور انہیں تفتان بارڈر کے راستے اربعین سے قبل مقامات مقدسہ پہنچانے کے لئے کوئٹہ سے تفتان ہنگامی بنیادوں پر انکی روانگی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات برﺅے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے معاملہ کی اہمیت‘ سنگینی اور حساسیت کے پیش نظر وفاقی سیکریٹری داخلہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ان زائرین کربلا کی فوری روانگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور تمام زائرین کی بروقت روانگی اور سیکورٹی انتظامات کو موثر بناتے ہوئے اس مسئلہ کو اگلے چند روز کے اندر اندر حل کرے ۔علامہ مظہر علوی نے وفاقی وزیر داخلہ کو بتایا کہ پاکستان بھر کے تمام مکاتب و مسالک کے زائرین شہدائے کربلا سے اپنی عقیدت و وابستگی کے اظہار کے لئے ماہ محرم الحرام اور چہلم مظلوم کربلا ؑ کے موقع پر سفر زیارت اختیار کرتے ہیں جن کی اکثریت متوسط طبقہ پر مشتمل ہوتی ہے لہذا کوئٹہ تفتان کا راستہ زائرین کی سہولت کے اعتبار سے نہایت کم خرچ اور نزدیک ہے لہذا یہ اہم اور ضروری ہے جسے کسی صورت ترک نہیں کیا جاسکتا چنانچہ حکومت اور ریاست زائرین کے شوق زیارت اور عقیدت کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے انہیں ہرقسم کی سفری سہولیات فراہم کرے اور گذشتہ کچھ عرصہ سے انہیں کوئٹہ یا تفتان بارڈر پر پاکستان ہاﺅس میں جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کے لئے ٹھوس‘ سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کئے جائیں۔

وزیر داخلہ نے علامہ سید ساجد علی نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے اندر ان کی اتحاد و وحدت کی کاوشوں کو سراہا اور وفد کو اس امر کا یقین دلایا ہے کہ اگلے چند روز میں یہ مسئلہ حل ہوجائے گا اور وزارت داخلہ کے ذمہ داران کو اس حوالے سے تفصیلی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے نتیجے میں کل صبح شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور شعبہ زائرین کے مسﺅل علامہ مظہر عباس علوی وفاقی سیکریٹری داخلہ سے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

نظرات بینندگان
captcha