بنگلہ میں عظیم الشان تبلیغی اجتماع

IQNA

بنگلہ میں عظیم الشان تبلیغی اجتماع

8:12 - January 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504104
بین الاقوامی گروپ: تین روزہ سالانہ عظیم الشان تبلیغی بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں آج اختتام پذیر ہوگا

بنگلہ میں عظیم الشان تبلیغی اجتماع 

ایکنا نیوز-  روزنامه The Daily Star کے مطابق دریا کے کنارے اجتماع میں ہزاروں ملکی اور غیر ملکی افراد شریک ہیں جہاں نماز جمعہ بھی ادا کی گیی جبکہ مختلف دعائیہ تقریبات جاری ہیں

 

اجتماع کا پہلا مرحلہ گذشتہ ہفتے کو منعقد ہوا تھا جبکہ اس مرحلے کا اختتام کل ہوگا۔

 

بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے گذشتہ روز اجتماع میں شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ اجتماع میں چار ہزار غیر ملکی بھی شریک ہیں۔

 

سال ۱۹۴۶ سے ہر سال مذکورہ اجتماع منعقد ہوتا آرہا ہے جسمیں مختلف عبادات کے علاوہ علما بھی خطاب کرتے ہیں۔

 

ہرسال اس موقع پر اجتماع کی سیکورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے جاتے ہیں جبکہ کہا جاتا ہے کہ اربعین اور حج کے بعد بنگلہ دیش میں اجتماع کو دنیا کا تیسرا بڑا سالانہ اجتماع کہا جاسکتا ہے۔

 

مذکورہ اجتماع کے دونوں مرحلے میں پچاس لاکھ افراد شرکت کرتے ہیں اور اسلامی تعلیمات کی ترویج کے ساتھ افراد کی روحانی تربیت اس اجتماع کا مقصد بتایا جاتا ہے۔/

3683658

نظرات بینندگان
captcha