ایکنا نیوز- خبررساں ادارے التحریر؛کے مطابق مصر کے صوبہ اسیوط کے علاقے قوصیة میں مصری قاری شیخ نجیب زهران فراج کو دفنایا گیا ۔ مصری قاری ۱۰۰ سال کی عمر میں طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد دار فانی سے وداع کرگیے۔
تشیع جنازہ کی رسم میں اسیوط شہر کے علما، قرآنی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی ۔
مصری قاری کے شاگردوں کا اس بارے میں کہنا تھا: شیخ نجیب نے اسّی سال تک قرآن مجید کا درس دیا اور انکی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں جبکہ انکے درس میں شیعہ سنی بلاتفریق شرکت کرتے تھے۔
انکے چاہنے والے شیح نجیب کے تقوی اور علمی حیثت کو قابل قدر قرار دیتے ہیں اور انکا کہنا تھا: مرحوم نجیب نے تمام علم بغیر کسی ریاکاری کے گمنامی میں قرآن کا درس دیا یہانتک کہ وہ بیمار پڑ گے اور کوما کی حالت میں چلے گیے، انکا کہنا تھا کہ وہ کوما میں بھی قرآن کی تلاوت کرتے رہیں۔/