بورکینافاسو؛ «وارث الانبیاء» قرآنی مرکز کا افتتاح + تصاویر

IQNA

بورکینافاسو؛ «وارث الانبیاء» قرآنی مرکز کا افتتاح + تصاویر

8:10 - February 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3505689
بین الاقوامی گروپ-«وارث الأنبیاء» فاونڈیشن روضہ امام عالی مقام کے تعاون سے بورکینافاسو کے شہر«بوبو دیلاسو» میں قایم کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز-  «دارالقرآن آستانہ حسینی» کے مطابق «وارث الأنبیاء» کا ہیڈکوارٹر عراق کے شہر کربلا معلی میں قایم ہے جو اسلامی تعلیمات کی ترویج میں مصروف عمل ہے۔

 

وارث الأنبیاء قرآنی مرکز بورکینافاسو اور مغربی افریقہ میں پہلا ادارہ ہے جو اس علاقے میں اسلامی قرآنی خدمات کے لیے قایم کیا گیا ہے۔

 

دارالقرآن حسینی کے انچارج شیح حسن المنصوری نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا:  «وارث الأنبیاء» فاونڈیشن بورکینافاسو میں مبلغین کی تربیت اور قرآنی سرگرمیوں کے لیے اہم ادارہ شمار کیا جاتا ہے۔

 

آستانہ حسینی کے دینی مدارس امور کے سربراہ شیخ علی قرعاوی نے تقریب سے خطاب میں کہا: افتتاحی تقریب کے ہمراہ بوبودیلاسو شہر میں آستانے کے نمایندوں اور مقامی دانشورں کے ہمراہ سیمینار بھی منعقد کیا گیا جسمیں اسلامی اور قرآنی تعلیمات کے حوالے سے ادارے کی فعالیتوں پر مباحثے کیے گیے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے مشرقی افریقہ کے ملک یوگنڈا میں «وارث الأنبیاء» قرآنی مرکز کے برانچ کا افتتاح اگست میں کیا جاچکا ہے۔/

افتتاح مؤسسه قرآنی «وارث الانبیاء» در بورکینافاسو
 
افتتاح مؤسسه قرآنی «وارث الانبیاء» در بورکینافاسو
 
افتتاح مؤسسه قرآنی «وارث الانبیاء» در بورکینافاسو
 
افتتاح مؤسسه قرآنی «وارث الانبیاء» در بورکینافاسو

3786314

نظرات بینندگان
captcha