ایکنا نیوز کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ امام خمینی بت شکن نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہا جو کہ ہر حوالے سے درست ہے دنیا بھر دہشت گردی قتل و غارت اور شیطنت کا مرکز امریکہ ہے۔ امریکی جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔ ھیروشیما ناگاساکی پر ایٹمی حملہ عراق و افغانستان میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام داعش جیسی سفاک دھشت گرد تنظیم کی تشکیل امریکہ کے سنگین جرائم ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں امریکہ کی بے جا مداخلت ہماری مشکلات اور مصائب کا اہم سبب ہے۔
انہوں نےکہا کہ حضرت علی علیہ السلام کے غلام اور کربلا کے پیروکار عصر حاضر کے یزید امریکہ کے سامنے مرد بن کر کھڑے ہیں۔ اور امریکہ کا زوال انتہائی قریب ہے۔
مظاہرے سے آئی ایس او کے ڈویژن صدر برادر اللہ بخش سجادی اور اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنما اویس احمد جکھرانی اور مشتاق حسین حکمتی نے بھی خطاب کیا۔