فلسطین فاونڈیشن کی پریس کلب میں گول میز کانفرنس

IQNA

فلسطین فاونڈیشن کی پریس کلب میں گول میز کانفرنس

10:18 - May 31, 2019
خبر کا کوڈ: 3506185
بین الاقوامی گروپ- شیعہ سنی علما ، سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور دانشوروں کی قدس کی حمایت پر تاکید ۔

ایکنا نیوز- فلسطین فاونڈیشن کے زیراہتمام فلسطین و بیت المقدس اور مسجد اقصی کی آزادی کے لئے کوئٹہ پریس کلب میں گول میز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔ مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام سربراہ ملک عبدالولی کاکڑ جبکہ اعزازی مہمان امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی اور ایم پی اے میر اکبر مینگل تھے۔

فلسطین فاونڈیشن کی پریس کلب میں گول میز کانفرنس

مقصود ڈومکی نے نشست سے خطاب میں کہا :کوئٹہ یوم القدس کے عظیم شہداء نے فلسطین قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصی کی آزادی کے لئے اپنے مقدس لہو کا نذرانہ پیش کیا، ان کا لہو نوید آزادی فلسطین ثابت ہو گا۔ معروف دانشور جناب ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ بعض عرب اور مسلم حکمرانوں نے فلسطین اور قبلہ اول کا سودا کردیا ہے۔ نیشنل پارٹی کے عبدالولی کاکڑ کا کہنا تھا :اسلامی ممالک کی 75 لاکھ فوج ہے مگر وہ فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو دشمن کے مظالم سے نجات نہیں دلا سکتے ہیں۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر کا کہنا تھا :برطانوی سامراج نے دھوکے سے یہودیوں کو فلسطین لا کر آباد کیا۔ آزادی فلسطین و کشمیر کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ حجت الاسلام علامہ اکبر زاہدی کا نشست سے خطاب میں کہنا تھا:اسرائیل حادثاتی طور پر وجود میں نہیں آیا بلکہ عالمی سامراجی طاقتوں نے منظم منصوبہ بندی کے تحت اسرائیل کو قائم کیا۔

فلسطین فاونڈیشن کی پریس کلب میں گول میز کانفرنس

 کانفرنس میں بلوچ قوم پرست رہنما سینٹر میر مہیم خان بلوچ ، ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی رہنما اقتدار احمد خان ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما ممتاز صحافی و کالم نگار امان اللہ شادیزئی ، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری ، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ اکبر حسین زاھدی، سنی سپریم کونسل بلوچستان کے صدر پیر سید حبیب شاہ چشتی ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی سعید قاری نقیب اللہ مینگل قاری عبدالحفیظ آغا سہیل اکبر شیرازی مولانا عبدالحمید منصوری، ڈاکٹر محمد رمضان ہزارہ مبارک علی ہزارہ و دیگر شریک تھے۔/

نظرات بینندگان
captcha