ھندوستان؛ قرآنی محفل میں ایرانی قاری کی تلاوت + تصاویر

IQNA

ھندوستان؛ قرآنی محفل میں ایرانی قاری کی تلاوت + تصاویر

11:33 - June 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3506189
بین الاقوامی گروپ- محفل انس با قرآن کارگل شہر کے امام بارگاہ «الزهرا(س)» میں منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز- رمضان المبارک کے موقع پر کارگل امام بارگاہ کی تقریب قرآن میں ایرانی قاری مسعود موحدی راد نے تلاوت سے شرکاء کو محظوظ کیا۔

 

سلیسکوٹ کے طلبا اور مقامی لوگوں کے علاوہ  امام جمعہ حجت‌‌الاسلام والمسلمین سیدکاظم صابری بھی قرآنی محفل میں شریک تھے ؛ امام بارگاہ الزهرا(س) میں محفل قرآن کا آغاز مقامی قاری محمدطه کی تلاوت سے ہوا۔

 

قرآنی مجفل سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ نے ایرانی قاری کو خوش آمدید کہا اور قرآنی محافل کو ایک عظیم الہی نعمت قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران اور اس طرح کے قرآء کی بدولت دنیا میں پیروان اہل بیت کا نام سربلند ہوا ہے۔

 

سیدکاظم صابری نے سلیسکوٹ کے جوانوں کو قرآنی امور کی جانب دعوت دیتے ہوئے کہا : ایرانی جوانوں کی کامیابیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

 

برگزاری محفل انس با قرآن در «کارگیل» هند

برگزاری محفل انس با قرآن در «کارگیل» هند

برگزاری محفل انس با قرآن در «کارگیل» هند

برگزاری محفل انس با قرآن در «کارگیل» هند

تقریب کے اختتام پر ایرانی قاری موحدی راد نے تلاوت کیا تو لوگوں نے بھرپور انداز میں حوصلہ افزایی کی اور انکی تلاوت سے محظوط ہوئے، تلاوت کے بعد مقامی شاعر کے کلام پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔/

3816500

نظرات بینندگان
captcha