ایکنا نیوز- ہفتہ انتیس جون پچیس شوال یوم شہادت امام جعفر صادق(ع) منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے یورپ کے مختلف شہروں میں قایم اسلامی مراکز میں مجالس منعقد ہوں گی۔
مجالس کا سلسلہ گذشتہ رات سے شروع ہوچکا ہے اور ھمبرگ اسلامی مرکز، امام علی اسلامی مرکز سوئیڈن اور اسٹاک ہوم میں مختلف مجالس منعقد کی جارہی ہیں۔
امام علی(ع) اسلامی مرکز سوئیڈن میں گذشتہ رات مجلس عزا منعقد کی گیی ۔
مجلس کے علاوہ قرآت دعا کمیل، تلاوت قرآن، عزاداری اور سیرت امام صادق(ع) پر خطابات پروگرام میں شامل تھے جبکہ مجالس میں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت شریک تھے۔
ماسکو میں قائم مسجد «خاتم الانبیاء» میں بھی شهادت امام صادق(ع) کی مناسبت سے مجلس منعقد کی گیی جسمیں اهل بیت(ع) کی پیروکار بڑی تعداد میں شریک تھی۔/