ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق «باواریا» شہر کی دو مساجد اور شهر «ایزلون» جو ریاست «نورڈراین-وسٹفالن» میں واقع ہے کی ایک مسجد کو دھمکیاں مل چکی ہیں۔
پولیس نے ٹرینینگ یافتہ کتوں کی مدد سے مساجد کی تلاشی لی تاہم کسی مسجد سے بم برآمد نہ ہوا۔
شهر کلن میں واقع بڑی مسجد کو بھی منگل کے دن بم رکھنے کی دھمکی دی گیی تھی۔
جرمنی میں پچاس لاکھ مسلمان آباد ہے اور فرانس کے بعد یورپ میں مسلم آبادی کے حوالے سے دوسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے
حالیہ برسوں میں جرمنی سمیت اکثر یورپی ممالک اسلاموفوبیا کی ذد میں ہیں اور گذشتہ سال جرمنی میں اسلامی مراکز اور مساجد پر حملوں کے سو واقعات رونما ہوچکے ہیں۔/